۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیدحسین مومنی

حوزہ/ ایرانی معروف خطیب نے حرم حضرت فاطمه معصومه (س) میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا (ع) نے پہلی محرم کو ریان بن شبیب سے فرمایا: امام حسین علیہ السّلام پر گریہ اور آنحضرت کی زیارت گناہوں کی بخشش کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے عشرۂ محرم الحرام کی پہلی مجلس سے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا (ع) نے پہلی محرم کو ریان بن شبیب سے فرمایا: امام حسین علیہ السّلام پر گریہ اور آنحضرت کی زیارت گناہوں کی بخشش، آپ علیہ السّلام کے قاتلوں پر لعنت، پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے ساتھ جنت میں داخل ہونے، کربلا میں امام حسین علیہ السّلام کے ساتھ ہونے کی خواہش کا اظہار، شہدائے کربلا کے ساتھ شریک ہونے کا اجر اور اہلبیت علیہم السّلام کے غم میں غمگین ہونا حضرات اہل بیت علیہم السّلام کے ساتھ بہشت میں داخل ہونے کا باعث ہے۔

انہوں نے محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام نے فرمایا: جو بھی پہلی محرم کو روزہ رکھے اور دعا کرے تو اس کی دعا حضرت زکریا علیہ السّلام کی طرح مستجاب ہو گی۔

حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے کہا کہ محدث قمی نے مفاتیح میں، محرم الحرام کی پہلی تاریخ کے کچھ آداب بیان کئے ہیں ان میں سے ایک، دو رکعت نماز کی ادائیگی ہے اور اس نماز کے بعد امام رضا علیہ السّلام سے منقول دعا کی تلاوت ہے اور اس دعا کا مضمون یہ ہے کہ خدا کو اپنی زندگی میں مؤثر جانیں۔

خطیبِ حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تین درخواست اس مذکورہ دعا کی ابتداء میں ہیں، کچھ مطالب مذکورہ دعا کے درمیان میں ہیں جبکہ تین درخواست دعا کے آخری پیراگراف میں ہیں، مزید کہا کہ پہلی درخواست، شیطان کے شر سے خدا کی حفاظت میں رہنے کی ہے، دوسری درخواست، نفس امارہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی طاقت کی درخواست ہے اور تیسری درخواست، ان کاموں کی انجام دہی کی ہے جنہیں انجام دے کر انسان خدا سے نزدیک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے امام رضا علیہ السّلام سے منقول دعا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دعا کے درمیانی پیرگراف میں، خدا سے عشق کا اظہار، خدا کے اوصاف کا بیان اور خدا کی قدرت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ دعا کے آخر میں، خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ خدایا! لوگ میرے بارے میں جو گمان رکھتے ہیں اس سے بہتر قرار دے! خدایا ان گناہوں کو بخش دے جنہیں لوگ نہیں جانتے لیکن تو جانتا ہے! اور ان امور میں میرا مواخذہ نہ کر! جن کا لوگ میرے بارے میں تذکرہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .